![]() |
| اردو محفل پر کچھ دوستوں نے پی ایچ پی بی بی 2 سے اردو پی ایچ پی بی بی 3 پر منتقلی کا طریقہ پوچھا تھا۔ اس سلسلے میں شاکرالقادری صاحب کے رابطہ کرنے پر یہ ٹیوٹوریل لے کر حاضر ہو ا ہوں۔ منتقلی کا عمل شروع کرنے سے پہلے چونکہ اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی انسٹالیشن کا عمل لازمی ہے لہذا یہ ٹیوٹوریل دو حصوں میں ہو گا پہلا حصہ انسٹالیشن کا عمل بیان کرنے گا، اور اسکی مدد سے ان ساتھیوں کو آسانی رہے گی جو پہلی بار اردو پی ایچ پی بی بی 3 انسٹال کر رہے ہیں۔ آئیے انسٹالیشن کا عمل شروع کرتے ہیں۔ اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی انسٹالیش آپ کے سرور اور ڈیٹابیس کی وجہ سے کچھ مختلف ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنے اکاؤنٹ تک شیل کی رسائی (مثال کے طور پر ٹیل نیٹ یا ایس ایس ایچ کے زریعے ) ہے تو شائد آپ مکمل اردو پی ایچ پی بی بی کا آرکائیو (بائینری موڈ میں) اپنے ہوسٹ پر کسی ڈائریکٹری میں اپلوڈ کرنا چاہیں گے اور وہاں اسے ان آرکائیو کریں گے۔ اور اگر آپ کے پاس شیل کی رسائی نہیں ہے یا آپ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے تو آپ کو پہلے اردو پی ایچ پی بی بی 3 کا آرکائیو اپنے لوکل سسٹم پر اپنے کسی بھی پسندیدہ پروگرام (مثال کے طور پر ون رار، ون ذپ، سیون زپ) کو استعمال کرتے ہوئے کسی ڈائریکٹری میں ڈی کمپریس کریں۔ اور پھر وہاں سے کسی بھی ایف ٹی پی کلائینٹ کی مدد سے مکمل ڈائریکٹری اسٹرکچر (خیال رہے فولڈرز اور فائلز کے نام تبدیل نہ ہوں) جوں کا توں اپنے ہوسٹ پر کسی فولڈر میں اپلوڈ کریں۔ برائے مہربانی اس پات کا خیال رکھیں کے فائلز کے نام اپلوڈ کرتے ہوئے cases تبدیل نہ کریں، اور بہتر ہو گا کہ آپ تمام فائل نیمز کو lower or upper case میں بدلنے کے آپشن استعمال نہ کریں ورنہ یہ آپشن بعد میں مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ تمام .php, .inc, .sql, .cfg, .html اور .txtفائلز کو ASCII mode میں اپلوڈ کیا جائے، جبکہ تمام تصاویر بائنری موڈ میں اپلوڈ کی جائیں۔ اگر آپ نہیں جانتے کہ یہ کیا چیز ہے، برائے مہربانی اپنے ایف ٹی پی کلائنٹ کی دستاویزات کا مطالعہ کیجئے۔ زیادہ تر یہ معاملات آپ کے ایف ٹی پی کلائنٹ خود بخود دیکھ لیتا ہے اور کسی قسم کا مسئلہ نہیں آتا۔ لیکن اگر آپ کو بعدمیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو یہ دیکھ لیجئے گا کہ تمام فائلز یہاں بتائے گے طریقہ کے مطابق اپلوڈ ہوئی ہوں۔ اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی طے شدہ زبان اردو ہے۔ لیکن اس کے علاہ بھی مختلف زبانیں آپ کے لئے پی ایچ پی بی بی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ اگر آپ کی مادری یا قومی زبان اردو نہیں ہے تو آپ کو ان میں سے کوئی ایک لغاتی بستہ انسٹالیشن سے پہلے شامل کرنا ہو گا۔ اور اگر آپ نے اردو کے علاوہ کوئی دوسری زبان شامل کی ہے تو انسٹالیشن کا عمل آپ کو پہلے سے طے شدہ زبان کو پسند کرنے کی اجازت دیتا ہے (اور آپ یہ زبان بعد مین انتظامی کنٹرول پینل سے بھی بدل سکتے ہیں)۔ لغاتی بسوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔ جب تمام فائلز آپ کی سائٹ پر اپلوڈ ہو جائیں تو اپنے براؤزر پر اسکی لوکیشن کھولیں اور اسمیں انسٹال ڈائریکٹری میں جائیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کی ڈومینwww.mkmajeed.com ہو اور اردو پی ایچ پی بی بی 3 اگر /phpBB3 کی ڈائریکٹری میں ہے تو آپ کو http://www.mkmajeed.com/phpBB3/install/ یا http://www.mkmajeed.com/phpBB3/install/index.php اپنے برائوزر میں کھولنا ہو گا۔ جب آپ ایسا کر لیں گے تو اردو پی ایچ پی بی بی 3 کی انسٹالیش اسکرین دکھائی دے گی۔ |
| تعارف |
| انسٹالیشن اسکرین آپ کو اردو پی ایچ پی بی بی 3 کا ایک عمومی تعارف دے گی۔ یہاں آپ اردو پی ایچ پی بی بی 3 کا لائسنس جو کہ (General Public License) کے تحت جاری کیا گیا پڑھ سکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ کیسے اسکی مدد حاصل کر سکتے ہیں اس کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ انسٹالیشن شروع کرنے کے لئے انسٹال کے بٹن پر کلک کریں۔ |
| احتیاج (ضروری سامان ۔ Requirements ) |
| انسٹالیشن شروع کرنے کے بعد پہلا صفحہ ضروری سامان کی فہرست (فہرست احتیاج) ہے۔ اردو پی ایچ پی بی بی 3 خود بخود دیکھتا ہے کہ وہ تمام ضروری چیزیں جو کی اسے انسٹالیشن کے لئے چاہئے پوری ہو رہی ہیں یا نہیں۔ آپ کے سرور پر انسٹالیش کو جاری رکھنے کے لئے کم از کم پی ایچ پی 4 انسٹال ہونی چاہئے اور کم ایز کم ایک ڈیٹا بیس جو کہ مجوزہ فہرست مین موجود ہے ہونا چاہئیے۔ ایک اور اہم بات کہ تمام دکھائے جانے فولڈرز موجود ہوں اور ان پر مجوزہ درست اجازتیں لاگو کی گئی ہوں۔ برائے مہربانی اس فہرست کے تمام حصوں کو غور سے دیکھیں اور اس بات کا یقین کر لیجئے کہ یہ حصہ کیا اس انسٹالیش کے لئے لازمی ہے یا اضافی خصوصیات کے لئے چاہیئے۔ اگر اس فہرست مین تمام چیزیں درست ہیں اور اپنی مجوزہ ترتیب میں ہیں تو آپ انسٹالیشن کو جاری رکھ سکتے ہیں۔ |
| ڈیٹا بیس کی ترجیحات |
| اب آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کونسا ڈیٹا بیس آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ برائے مہربانی مجوزہ ڈیٹا بیسز کی فہرست کے لئے آپ ضروری سامان کی فہرست (Requirements) کو دیکھ لیں۔ اگر آپ کو اپنی ڈیٹا بیس کے بارے میں معلومات نہیں ہیں تو برائے مہربانی اپنی ہوسٹنگ کمپنی سے رابطہ کریں۔ کیونکہ اس کے بغیر آپ انسٹالیشن جاری نہیں رکھ سکتے۔ جن چیزوں کی آپ کو ضرورت ہے اس میں ڈیٹابیس کی قسم ۔ آپ کونسی ڈیٹا بیس استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیٹابیس سرور یا ہوسٹ کا نام ڈیٹا بیس سرور کا پتہ ڈیٹابیس سرور کی پورٹ ۔ ڈیٹا بیس سرور کی پورٹ (عموما اس کی ضرورت نہیں ہوتی)۔ ڈیٹابیس کا نام ۔ ڈیٹا بیس سرور پر ڈیٹا بیس کا نام ڈیٹابیس کا اسم رکن اور کلمہ عبور ۔ رکن کی معلومات ڈیٹا بیس سرور تک رسائی کے لئے اہم بات: اگر آپ SQLite کی مدد سے انسٹالیشن کر رہے ہیں، تو آپ کو اپنی ڈیٹا بیس فائل کا مکمل ربط DSN فیلڈ میں دینا ہو گا۔ اپنے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے اس بات کو یقین بنائیں کہ آپ کی ڈیٹا بیس فائل ایسی جگہ پر موجود ہو جہاں سے وہ ویب پر قابل رسائی نہ ہو۔ |
| ڈیٹابیس جدول کا سابقہ ( Prefix for tables ) |
| آپ کو ڈیٹا بیس سیٹنگز میں جدول کا سابقہ بدلنے کی اس وقت تک ضرورت نہیں، جب تک آُپ کا ایک سے زیادہ بورڈز اس ڈیٹا بیس میں انسٹال کرنے کا منصوبہ نہ ہو۔ اور اس صورت میں آپ ہر انسٹالیشن کے لئے مختلف سابقہ استعمال کریں گے۔ جب آپ یہ انفارمیشن ڈال دیں تو پھر اگلے مرحلے کی جانب جانے کے لئے ” Proceed to next step ” پر کلک کریں۔ اب اردو پی ایچ پی بی بی یہ چیک کرے گا کہ جو انفاریشن آپ نے ڈالی ہے کیا وہ ڈیٹا بیس سے کامیاب رابطہ کر پاتی ہے یا نہیں، اور آیا کیا کوئی ایسے ٹیبلز تو ڈیٹا بیس میں موجود نہیں جن کے سابقے اس سے ملتے جلتے ہوں۔ ” Could not connect to the database” کا مطلب ہے کہ آپ کی داخل کی گئی معلومات غلط ہیں، اور اردو پی ایچ پی بی بی کے لئے آپ کے ڈیٹا بیس سے رابطہ ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ایک بار پھر دیکھ لیں کہ جو معلومات آپ نے داخل کی ہیں آیا وہ درست ہیں یا نہیں۔ اور اگر آپ اپنی ڈیٹا بیس سیٹنگز کے بارے میں مطمئن نہیں ہیں تو اپنے ہوسٹنگ پرووائیڈر سے رابطہ کریں۔ اور اگر آپ نے اس ڈیٹا بیس میں پہلے سے ہی کوئی اردو پی ایچ پی بی بی کی انسٹالیشن کی ہے اور اس کے ٹیبلز کے سابقے یہی ہیں جو آپ نے ابھی داخل کئے ہیں تو اردو پی ایچ پی بی بی آپ کو مطلع کر دے گا اور آپ کو صرف نیا سابقہ داخل کرنا ہو گا۔ اگر آپ کو کامیاب رابطہ کا پیغام ملتا ہے تو آپ اگلے مرحلے پر جانے کے لئے تیار ہیں۔ بٹن پر کلک کریں |
| منتظم اعلی کی تفصیل |
| اب آپ کو منتطم اعلی کا کھاتہ بنانا ہے، اس رکن کے پاس مکمل انتظامی اختیارات ہوں گے اور وہ آپ کے فورم کے پہلے رکن ہوں گے۔ اس صفحہ پر تمام فیلڈز لازمی ہیں، اور اگر آپ نے پہلے کوئی دوسری لغت بھی انسٹالیشن میں شامل کی تھی تو یہاں آپ اپنے بورڈ کی طے شدہ لغت مختص کر سکتے ہیں۔ پی ایچ پی بی بی کی اس نسٹالیشن میں اردو ہی مرکزی لغت کے طور پر ارسال کی جارہی ہے۔ اگر آپ کو کوئی دوسری لغت چاہئے تو آپ www.phpbb.com سے مزید لغت اتار سکتے ہیں اور اسکو انسٹالیشن سے پہلے یا بعد میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ |
| کنفیگریشن فائل |
| اب اس مرحلہ میں اردو پی ایچ پی بی بی خود بخود آپ کی ترتیبات کی فائل لکھنے کی کوشش کرے گا۔ یہ فائل بورڈ کے درست طریقے سے چلنے کے لئے ضروری ہے۔ اس میں چونکہ ڈیٹا بیس کی معلومات موجود ہوتی ہیں لہذا اسکے بنا بورڈ ڈیٹا بیس سے رابطہ نہیں کر پائے گا۔ عام طور پر اس مرحلے میں کوئی مسئلہ نہیں آتا اور فائل لکھنے کا عمل درست طریقے سے ہو جاتا ہے۔ لیکن چند صورتوں میں یہ عمل ناکام بھی ہو سکتا ہے، جیسے فولڈر پر اگر غلط اجازت دی گئی ہو تو اس صورت میں آپ کو یہ فائل خود اپلوڈ کرنا ہو گی۔ اردو پی ایچ پی بی بی آپ کو فائل “config.php” کو اتارنے کا کہے گے اور اسکے علاوہ تمام معلومات دے گا کہ کیا کرنا ہے۔ ان معلومات کو دحیان سے پڑھیئے گا۔ جب آپ فائل اپلوڈ کر لیں، تو “Done” کے بٹن پر کلک کریں۔ یہ آپ کو اگلے مرحلہ پر لے جائے گا۔ اگر اس بٹن پر کلک کرنا آپ کو واپس اسی صفحہ پر لے آئے اور مبارکباد کا پیغام نہ ملے تو اسکا مطلب ہے آپ نے فائل درست اپلوڈ نہیں کی۔ |
| اضافی ترتیبات |
| یہ صفحہ آپ کو بورڈ کی چند ترتیبات بدلنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ صفحہ لازمی نہیں ہے، اور یہ آُ بعد میں بھی بدل سکتے ہیں۔ لہذا اگر آپ نہیں جانتے کہ کیا کرنا ہے تو آخری مرحلہ کی جانب چلے جائیں۔ اگر انسٹالیشن درست طریقے سے مکمل ہو گئی ہے تو آپ متصل (لاگ ان) کا بٹن استعمال کر کے انتظامی کنٹرول پینل پر جا سکتے ہیں۔ مبارکباد آپ نے بورڈ کامیابی سے انسٹال کر لیا ہے۔ لیکن ابھی کام ختم نہیں ہوا۔ |
| اگر اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد بھی آپ اردو پی ایچ پی بی بی انسٹال نہیں کر پائے تو www.visdomsoft.com, www.mkmajeed.com, www.alqlm.org/forum یا www.urduweb.org/mehfil پر رابطہ کریں۔ میں انشاءاللہ آپ ی مدد کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ آپ پی ایچ پی بی بی کے اپنے امدادی فورم پر بھی اپنا سوال پیش کر سکتے ہیں۔ |
| اب اگر تو آپ نے پی ایچ پی بی بی 2 سے اردو پی ایچ پی بی بی 3 پر منتقلی کا عمل شروع کرنا ہیں تو نے پی ایچ پی بی بی 2 سے اردو پی ایچ پی بی بی 3 پر منتقلی کا آرٹیکل دیکھیں۔ اور اگر آپ کو صرف نئی انسٹالیشن ہی کرنا تھی تو انسٹال کا فولڈر اپنے سرور سے حزف کر دیں۔ کیونکہ اگر یہ موجود رہا تو آپ صرف اپنے انتظامی کنٹرول پینل تک ہی رسائی حاصل کر پائیں گے۔ |
Related Articles
Tags: conversion, convert, installation, phpBB, phpBB2 to phpBB3, phpBB3 installation, urdu localisation, urdu phpBB3, urdu translation

April 15, 2008






Horaayy..there are 5 comment(s) for me so far ;)
Good tutorial, waiting for second phase.
/phpBB3/install/
main na jab apnay url mian phpbb3/install ka folder open karna chaha tu woh url open hi nahi ho raha.
Kia aap kay phpBB3 folder mein install ki directory exist karti haa ? if exists then please post the error you are recieving ?
phpbb3/install/install_install.php work too kar rahi lakin is kay jawab main jab woh result show karta hay too browser main free hosting ki advertisement kay elawah screen blank hay.
aur isi tarah ki harkat server phpbb3/install/index.php kay sath bhi kar raha hay.
please try to access htttp://YOURSERVERADDRESS/ur_phpbb3/install/.